سعودی عرب نے 80 کنال رقبہ پر جامع مسجد کنگ سلمان بن العزیز کی تعمیر کیلئے مالی اعانت پر اتفاق کیا ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

53

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں 80 کنال رقبہ پر جامع مسجد کنگ سلمان بن عبدالعزیز کی تعمیر کیلئے مالی اعانت پر اتفاق کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل 12 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ یہ مسجد سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام اور اسلامک یونیورسٹی کے طلباءکے لئے ایک تحفہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے بعد کنگ سلمان مسجد پاکستان اور دنیائے کی مساجد میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔