سعودی عرب پرحوثیوں کےحملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں ، پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کے قائدین کامشترکہ بیان

101
پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ایرانی حکام کو پاکستان سے معافی مانگنی چاہیے،طاہر محمود اشرفی

سعودی عرب پرحوثیوں کےحملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں ، پاکستان علماء کونسل اور تعظیم حرمین شریفین کونسل کے قائدین کامشترکہ بیاناسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی اسلامی دنیا کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں،

یہ بات پاکستان علماء کونسل اور عالمی تعظیم حرمین شریفین کونسل کے قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا زبیر عابد ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،

ایک طرف شہریوں کو اور دوسری طرف تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو عالمی جنگی اصولوں کے بھی خلاف ہے اور کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے ، رہنمائوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ارض حرمین شریفین ہر مسلمان کیلئے مقدس ہے اور ہر مسلمان ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو کسی صورت کو برداشت نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی دنیا کو حوثی باغیوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور ان حملوں کو روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ،

رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے علماء و مشائخ ارض حرمین شریفین پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں مملکت سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت خصوصاً آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان متعدد مرتبہ اس بات کا اظہار کر چکے ہیں

کہ ارض حرمین شریفین کی سلامتی ، امن اور استحکام پاکستان کو بہت عزیز ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب جوبھی پاکستان سے تعاون چاہے گا پاکستان اس کیلئے تیار ہے ، رہنمائوں نے اعلان کیا کہ 20 رمضان المبارک سے رمضان المبارک کے اختتام تک عشرہ تعظیم حرمین شریفین منایا جائے گا۔