سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، طاہر اشرفی

73

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے علماء و مشائخ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودى عرب كے مختلف شہروں پر گذشتہ روزحملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ پاکستان کو ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کی سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے، ارض حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے ۔

ہمارے لیے ارض حرمین شریفین خط احمر ہے ۔ لہذا اس معاملہ پر عالمی دنیا اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ حافظ محمد طاهر محمود اشرفى نے کہاکہ سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور معاملہ كےحل كےلے او آئی سى اور اقوام متحده كو فورى اقدامات كرنے چاہیں۔