33.2 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 13 لاکھ سے متجاوز

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 13 لاکھ سے متجاوز

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔31مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے۔

عاجل کے مطابق محکمہ پاسپورٹکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 2 ذو الحجہ تک فضائی ذریعے سے 12 لاکھ 60 ہزار 874 جبکہ زمینی راستے سے 64 ہزار883 اور بحری ذریعے سے 5 ہزار 88 عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پرعازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

سعودی ریلوے ’سار‘ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ رواں برس حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی جس کے لیے رواں برس 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں