ریاض۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹے حالیہ ٹیلی فونک رابطے اور دونوں رہنماوں کے درمیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے امکان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب 12 فروری 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر یپوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون کال کا خیرمقدم کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت روس اور یوکرین کے درمیان پایئدار امن کے حصول کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر 90 منٹ کی گفتگو کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ بالآخر ہماری ملاقات کا امکان ہے۔ بلکہ ہماری یہ توقع ہے کہ وہ یہاں آئیں گے اور میں وہاں جاؤں گا،
اور شاید پہلی مرتبہ ہم سعودی عرب میں ملاقات کریں ہم سعودی عرب میں ملیں گے اور دیکھتے ہیں اگر کچھ طے پا جائے۔صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے کہا کہ ہم ولی عہد کو جانتے ہیں اور میرے خیال میں ملاقات کے لیے یہ بہت اچھا مقام ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کی تاریخ فی الحال طے نہیں پائی لیکن ملاقات ہو گی اور ’مستقبل میں زیادہ دیر سے نہیں ہو گی۔