14.9 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا تنازعات کے پُر امن حل کے لیے بین الاقوامی...

سعودی عرب کا تنازعات کے پُر امن حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی پر زور

- Advertisement -

ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی عرب نےتنازعات کے پُر امن حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز دار الحکومت ریاض میں چوتھے انٹرنیشنل ہیومینیٹیریئن فورم سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحران کے دوران تعاون کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو بھرپور بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے تنازع سے دوچار علاقوں میں امداد کی وصولی یقینی بنانے کےلئےانسانی امداد پیش کرنے اور سفارت کاری جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہیومنیٹیریئن فورم کا آغاز پیر کو ہوا ہے ۔ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمت کی جانب سے منعقد کیا جانے والا فورم 2 روز جاری رہے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں