9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا تنزانیہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

سعودی عرب کا تنزانیہ کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

- Advertisement -

ڈوڈوما۔3مارچ (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے تنزانیہ کو25 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ تحفہ تنزانیہ میں سعودی عرب کے سفیر یحیی بن احمد عکیش نے تنزانیہ کے نائب وزیر خارجہ اور رکن پارلیمنٹ کے حوالے کیا۔

کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ممالک کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب 2002 سے کھجوروں کے تحفے کا پروگرام چلا رہا ہے۔ اس کے تحت سالانہ چار ہزار ٹن کھجوریں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ کھجوروں کے تحفے کا پروگرام مملکت کے نخلستانوں کی کامیابی، برادر اور دوست ممالک کے ساتھ محبت کی علامت ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں