ریاض۔3جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کا تیسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ریاض سے دمشق روانہ ہو گیا، ایس پی اے کے مطابق شام کی مدد کے لیے سعودی امداد کی ترسیل جاری ہے جس کے گزشتہ شب تیسرا طیارہ ریاض سے دمشق روانہ ہوگیا ہے ۔
روانہ کئے جانے والے طیارے میں 28 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام میں سعودی امداد شامی ہلال احمر کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی۔