سعودی عرب کا شام کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے امریکی اعلان کا خیر مقدم

سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے شام کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ریاض ۔10جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے شام کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ایس پی اے نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ شامی حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری اور ریاستی اداروں کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 1979ء کے اس قانون کو منسوخ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جن کے تحت شام کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تھا۔ادھر، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگریس کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد 45 روزہ جائزے کا قانونی عمل شروع ہوچکا ہے۔