متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی امریکی فہرست سے خارج کرنے کا عمل شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شام کی بحالی، تعمیرِ نو اور معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے
متحدہ عرب امارات کا شام کو امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم

مزید خبریں
ابوظہبی۔10جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی امریکی فہرست سے خارج کرنے کا عمل شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شام کی بحالی ، تعمیرِ نو اور معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جو شام کی بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگی، معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ شام کے عالمی معیشت میں انضمام کو بھی مضبوط بنائے گی، جس سے ملک میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔وزارت خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات شام کے عوام کی سلامتی، استحکام، پُرامن بقائے باہمی اور پائیدار ترقی کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کی مستقل حمایت جاری رکھے گا۔








