ڈی پی او رفعت اللہ خان کا تھانہ پڑانگ چارسدہ کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان نے جمعہ کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کا اچانک دورہ کیا۔

پشاور۔ 10 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان نے جمعہ کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کا اچانک دورہ کیا۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق اس دوران تھانے کا ریکارڈ، روزنامچہ، حوالات، اسلحہ، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران ریکارڈ نامکمل پائے جانے پر ڈی پی او چارسدہ نے محرر تھانہ پڑانگ واسع اللہ کو فوری طور پر پولیس لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او چارسدہ نے ہدایت کی کہ تمام تھانوں کا ریکارڈ ہر وقت مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے جبکہ سکیورٹی، نظم و ضبط اور صفائی کے معیار پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔