جھنگ بھکر روڈ گرلز ڈگری کالج منکیرہ کے قریب خوفناک حادثہ جس میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے
دریاخان،ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار کچل دیئے ،دوافراد جاں بحق

مزید خبریں
نمائندہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):جھنگ بھکر روڈ گرلز ڈگری کالج منکیرہ کے قریب خوفناک حادثہ جس میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جارہا ہے ۔ریسکیو 1122،پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ محمد یار والا اور مقامی پولیس تھانہ منکیرہ موقع پر پہنچ گئی ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر قبضہ میں لے لیا ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیں۔








