ایران نے کہا ہے کہ اس کے صوبے بوشہر میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور ساحلی شہر کنارک پر حملے کیے گئے ہیں تاہم امریکا نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ یہ حملے امریکی فوج کی طرف سے کئے گئے
ایران کے صوبے بوشہر میں فوجی ہیڈ کوارٹر ، ساحلی شہر کنارک میں بحریہ اور فوج کی تنصیبات پر حملے

مزید خبریں
تہران ۔10جولائی (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اس کے صوبے بوشہر میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور ساحلی شہر کنارک پر حملے کیے گئے ہیں تاہم امریکا نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ یہ حملے امریکی فوج کی طرف سے کئے گئے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصوں میں جمعرات کی رات متعدد مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ الجزیرہ نے ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالےبتایا کہ حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں بوشہر کے مضافات میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر، ساحلی شہر کنارک میں ایرانی بحریہ اور فوج کے سٹریٹجک اثاثوں کو بھی ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے ان حملوں کو امریکا کی طرف سے جنگ کو وسعت دینے کا خطرناک اقدام قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قانون اور ایران کی خودمختاری کی شدید خلاف ورزی ہے۔








