23واں فٹ بال ورلڈ کپ: کیلین ایمباپے کا تاریخی دھماکا، لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

فرانس کے سٹار فٹبالر کیلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نیویارک۔10جولائی (اے پی پی):فرانس کے سٹار فٹبالر کیلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کیلین ایمباپے نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول سکور کیا اور اس کے ساتھ ہی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔27 سالہ کیلین ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کیے، یوں انہوں نے ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر اور کپتان لیونل میسی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔کیلین ایمباپے نے یہ کارنامہ تین ورلڈ کپ ایڈیشنز، 2018، 2022 اور 2026 میں انجام دیا۔کیلین ایمباپے اب 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے 2018 میں 4، 2022 میں 8 اور رواں ٹورنامنٹ میں اب تک 8 گول سکور کیے ہیں۔اس کے ساتھ کیلین ایمباپے فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ وہ ناک آؤٹ میچز میں اب تک 12 گول سکور کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ کیلین ایمباپے فرانس کی جانب سے بین الاقوامی فٹبال میں 100 گولز میں براہ راست کردار ادا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے نام اب 64 گول اور 36 اسسٹ موجود ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں 8 گول اور 3 اسسٹ کے ساتھ کیلین ایمباپے 1966 کے بعد پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں 10 سے زائد گول کنٹریبیوشنز ریکارڈ کیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں ان کے 14 گول کنٹریبیوشنز بھی لیونل میسی کے برابر ہو گئے ہیں جو گزشتہ 60 برسوں میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔