33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا قزاخستان میں کوئلے کی کان آتشزدگی سے اموات پر...

سعودی عرب کا قزاخستان میں کوئلے کی کان آتشزدگی سے اموات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

ریاض۔30اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قزاخستان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی قیادت نے قزاخستان کے صدر قاسم جومارت توکائی کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمیں حادثے کے اطلاع ملی جس پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی قیادت نے قزاخستان کے صدر سے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں