سعودی عرب کا ڈیزرٹ آبزرور 4 مشق کے حادثے پر کویت سے اظہار یکجہتی

118
Saudi Ministry of Foreign Affairs
Saudi Ministry of Foreign Affairs

ریاض ۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فوجی مشقوں میں متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد مملکت کویت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب مرنے والوں کے خاندانوں اور کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہشمند ہے۔اسی دوران کویتی فوج نے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ الصباح کی ہدایت پر تربیتی مشق "ڈیزرٹ آبزرور 4” کے حادثے کے حالات کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ "کویتی- امریکن” تکنیکی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیم حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔

کویتی وزیر دفاع جب وہ الادیرع کے علاقے میں حادثے کے مقام کے دورہ کے موقع پر کہا کہ امریکا اور کویت کے درمیان یہ تعاون دونوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور آپریشنل مشقوں اور تربیت میں سکیورٹی اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو لاگو کرنے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔