26.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا ہیریٹیج کمیشن آج ’’گرین عربیہ‘‘ کے حوالے سے حالیہ...

سعودی عرب کا ہیریٹیج کمیشن آج ’’گرین عربیہ‘‘ کے حوالے سے حالیہ سائنسی تحقیق کے نتائج کا اعلان کرے گا

- Advertisement -

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کا ہیریٹیج کمیشن آج (بدھ کو) پریس کانفرنس میں ’’گرین عربیہ‘‘ کے حوالے سے ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے المربع ضلع میں واقع کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ممتاز محققین، آثار قدیمہ کے ماہرین اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مذکورہ سائنسی تحقیق کے دوران سامنے آنے والی دریافتوں کو پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر اس تحقیق کے علاقے کی تاریخ کو تفصیل سے جاننے کے حوالے سے امتیازی حیثیت پر مباحثہ بھی ہوگا ۔ یہ اقدام سعودی ہیریٹیج کمیشن کے قدرتی ورثہ کے مطالعے کے لئے سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کےفروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا ایک مقصد سعودی عرب کے تاریخی اور ماحولیا تی پہلوئوں کو اجاگر کر نا بھی ہے جو سعودی وژن 2030 کے مقاصدمیں شامل اور قومی ورثہ اور پائیدار ترقی میں اس کے کردار کو مضبوط بناتا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں