سعودی عرب کا یمن میں جنگ بندی پر سلطنت اومان کے اعلان کا خیر مقدم

138

ریاض ۔8مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یمن میں جنگ بندی سے متعلق سلطنتِ اومان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور بحری گزرگاہوں کا تحفظ ہے۔العربیہ کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے تاکہ نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔