سعودی عرب کا 12 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا

106
سعودی عرب کا 12 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا

بیروت۔25اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کا 12 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان ہیومنیٹیرین ریلیف سینٹرکے زیر انتظام ایئر ریلیف برج کے تحت دوسرا مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کر لبنان کے لیے روانہ ہوا، جس میں لبنانی عوام کے لیے کئی ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی جانب سے عوام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ایئر ریلیف برج کے تحت دوسرے امدادی طیارے میں خوراک اور پناہ گاہ کے سامان کے ساتھ طبی خدمات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔