سعودی عرب کا 16 واں امدادی طیارہ دمشق پہنچ گیا

98
سعودی عرب کا 16 واں امدادی طیارہ دمشق پہنچ گیا

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کا 16 واں امدادی طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دمشق پہنچا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب سے بھیجے گئے طیارے میں خوراک، طبی سامان اور شیلٹر کٹس شامل موجود ہیں۔سعودی حکام کے اس اقدام کا مقصد شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔