سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ شمالی غزہ پہنچ گیا

غزہ۔31دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کے لئے شمالی غزہ پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، یہ اقدام غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ …

غزہ۔31دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کے لئے شمالی غزہ پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، یہ اقدام غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیلٹر کٹس کمبل، گدے، کھانا پکانے کا سامان ،پانی کے کنٹینر زاور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل ہیں، اس سے غزہ کےمکینوں کو شدید سردی اور مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزکی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹو پارٹنر ہے

،شمالی غزہ میں فوری طور پر بے گھر خاندانوں میں اس امداد کی تقسیم شروع کرے گا تاکہ شدید سردی اسرائیلی جنگی کارروائیوں سے تباہی کے باعث ان کو درپیش مصائب کم کرنے میں مدد مل سکے۔