- Advertisement -
قاہرہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) عرب لیگ نے سعودی عرب پر سیاسی دباو¿ یا پابندیوں کی باتیں کرنے یا دھمکیاں دینے کو مسترد کردیا۔ عرب لیگ کے عہدیدار نے سفارتکاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق سعودی عرب یہ اعلان کئے ہوئے ہے کہ اس کا فیصلہ تحقیقاتی کمیشن کریگا۔ عرب لیگ ،سعودی عرب کے اس موقف سے متفق ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائیگا۔ عرب لیگ مملکت پر کسی بھی دباو¿ اور پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117890
- Advertisement -