ریاض۔6مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وفد نے شہزادہ جلوی بن ترکی کی سربراہی میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کے 108 ویں ایگزیکٹو کونسل کے کنونشن میں شرکت کی۔ ایس پی اے کے مطابق ہالینڈ میں سعودی سفارت خانے کے ہیڈ آف چانسری شہزادہ جلوی بن ترکی نے کہا ہے کہ مملکت کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کی اہمیت سے بخوبی واقف اور معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قانون اور معاہدے کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جرم اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے نفاذ کو وسعت دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے کردار پر گزشتہ برس رباط میں ہونے والی عالمی کانفرنس کا بھی خیر مقدم کیا۔