سعودی عرب کی اقتصادی شرح نمو 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر

129

ریاض ۔ 06 فروری (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران سعودی عرب کی تیل سے ہٹ کر اقتصادی شرح نمو 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ حکومت کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری ہے۔مختلف کمپنیوں کی جاری کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران ملک کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس بڑھ کر 56.7 پوائنٹ رہا جو دسمبر میں 55.5 پوائنٹ رہا تھا