سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کا اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ساتھ 10.4 ملین ڈالر کامعاہدے طے

159

ریاض۔2نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ساتھ 10.4 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین میں انسانی بحران سے متاثرہ بے گھر افراد کو پناہ دینا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق فنڈنگ کا استعمال 11,000 پناہ گاہوں، 2,400 فوری حرارت فراہم کرنے والی کٹس اور سردیوں کے دوران گھروں کے لیے ضروری تعمیراتی سامان کی فراہمی کے لیے ہو گا۔

تقریباً 49ہزارافراد اس امداد سے مستفید ہوں گے۔کے ایس ریلیف کے نائب سپروائزر برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البائز اور یو این ایچ سی آر کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلیمنٹس نے ریاض میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر کے ایس ریلیف کے سربراہ اور شاہی عدالت میں مشیر عبداللہ الربیعہ بھی موجود تھے۔یہ معاہدہ تمام دنیا میں بے گھرافراداور پناہ گزینوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے مملکت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔