26.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ایئر لائن فلائی ناس کا 5 جون سے شام کے لئےپہلی...

سعودی ایئر لائن فلائی ناس کا 5 جون سے شام کے لئےپہلی براہ راست پروازشروع کرنے کا اعلان

- Advertisement -

ریاض ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی ناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5جون سے شام کے لئے اپنی پہلی براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔العربیہ کے مطابق اس طرح شامی دارالحکومت دمشق کو ایئر لائن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا جائے گا۔

یہ اقدام ایئرلائن کی علاقائی توسیع کا حصہ ہے تاکہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور سعودی عرب اور خطے کے درمیان فضائی رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔فلائناس ان محدود غیر ملکی ایئرلائنز میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے شام پر پابندیاں نرم ہونے کے بعد دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔

- Advertisement -

یہ اقدام نیشنل ایوی ایشن سٹریٹیجی کے اہداف کے مطابق ہے جس میں 2030 تک سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 330 ملین مسافروں تک پہنچنا، اور سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا شامل ہے۔ عازمین حج کے لیے حرمین شریفین تک رسائی کو آسان بنانا بھی ویژن 2030 کے مقاصد میں شامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں