ریاض۔15فروری (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے مملکت کی طرف سے انڈونیشیا کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کھجوروں کا یہ تحفہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ملکوں کی مدد کے حوالے سے انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
کھجوروں کا تحفہ انڈونیشیا میں مملکت کے سفیر فیصل بن عبداللہ العامودی نے یہ تحفہ بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نصرالدین عمر کے حوالے کیا۔ اس موقع پر دیگر حکام اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔