24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کی جانب سے یمن کو یوم وحدت پر مبارکباد

سعودی عرب کی جانب سے یمن کو یوم وحدت پر مبارکباد

- Advertisement -

ریاض ۔23مئی (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمہوریہ یمن کو یوم وحدت پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے یمن کے صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر رشاد العلیمی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔

سعودی قیادت نے یمن کے صدارت کونسل کے صدر کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں ان کے لیے صحت و عافیت اور یمن کے لیے ترقی و کامرانی اور امن و امان و استحکام کی امید ظاہر کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں