سعودی عرب کی جانب سے 17 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا

201
سعودی عرب کی جانب سے 17 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا

بیروت۔2نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے 17 واں مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق شاہ سلمان ہیومنیٹیرین ریلیف سینٹرکے زیر انتظام ایئر ریلیف برجکے تحت امدادی طیارہ لبنان کے لیے روانہ ہوا، جس میں لبنانی عوام کے لیے کئی ٹن امدادی سامان لایا گیا ہے۔

لبنانی عوام کی جنگ کے دوران مدد سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ایئر ریلیف برجکے تحت سعودی عرب امدادی کارروائیوں کےلیے کسی مخصوص وقت کی قید کے بغیر متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی جاری رکھےگا،جب بھی ضرورت ہوگی سعودی عرب سے ہنگامی بنیاد پر امدادی سامان لبنان منتقل کیا جائے گا۔