ریاض ۔18جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے خان یونس میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (انروا )کے زیر انتظام قائم الرازی سکول کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔العربیہ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں دسیوں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے،یہ قابل مذمت اقدام ہے۔
سعودی عرب نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔