سعودی عرب کی دہشت گردی کی شدید مذمت

115

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے مصر ،ترکی اور صومالیہ میں اتوار کے روز تباہ کن خودکش بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔سعودی کابینہ کا الریاض میں الیمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔