29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومقومی خبریںسعودی عرب کی سیاحتی شعبے میں غیرمعمولی ترقی، کمپنیوں کا اپنے شیئرز...

سعودی عرب کی سیاحتی شعبے میں غیرمعمولی ترقی، کمپنیوں کا اپنے شیئرز لانچ کرنے پر غور

- Advertisement -

ریاض ۔7اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے سیاحتی شعبے میں ہونے والی غیرمعمولی ترقی کو دیکھتے ہوئے مقامی سیاحتی کمپنیوں نے اپنے حصص لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔الاقتصادیہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اجواد ٹریول اینڈ ٹورازم گروپ کے سی ای او سعود العریفی نے بتایا کہ ان کا گروپ چار کمپنیوں پر مشتمل ہے جو سفر و سیاحت کے علاوہ لاجسٹک سروسز پیش کرتا ہے۔ گروپ کا رواں برس کے آخر تک حصص مارکیٹ میں اپنے شیئرز پیش کرنے کا ارادہ ہے۔العریفی نے مزید کہا کہ رواں برس کمپنی کی آمدنی میں 35 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور دبئی میں بڑی و معروف سیاحتی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں جن کے تحت مملکت میں سیاحوں کو جملہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ملکی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی مقامی کمپنیوں کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایک اور سیاحتی کمپنی ’نادی المسافر‘ کے سی ای او عبدالرزاق الزھرانی کا کہنا ہے کہ یہ سیاحتی کمپنیوں کے لیے انتہائی مناسب وقت ہے کہ اپنے شیئرز سٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائیں۔الزھرانی نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس 2024 میں کمپنی کی آمدنی 350 ملین ریال سے تجاوز کر گئی تھی تاہم امسال ہمارا ہدف 550 ملین ریال ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں