سعودی عرب کی شام کے گرجا گھر میں خود کش حملے کی مذمت

9

ریاض۔23جون (اے پی پی):سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع گرجا گھر میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے جس 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ مملکت عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور بے گناہوں کا خون بہائے جانے کو مسترد کرتی ہے ۔ بیان میں ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف شام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا، اس نے گرجا گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔