سعودی عرب کی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

123

ریاض ۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے جس میں غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی کےلیے ایک ایجنسی قائم کرنے اور مغربی کنارے میں 13 نئی غیر قانونی بستیوں کو تسلیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مسترد کیا جو غزہ اور مغربی کنارے میں کی جارہی ہیں۔بیان میں مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ دیرپا اور منصفانہ امن اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک فلسطینی عوم اپنے جائز حقوق بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق حاصل نہ کرلیں اور 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقد س ہو۔