ریاض ۔3اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے لیے امداد725 ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔عرب نیوز کے مطا بق یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی غیرمتزلزل سپورٹ، مختلف بحرانوں اور آفات سے متاثرہ ملکوں اور افراد کی مدد کا حصہ ہے۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جولائی کے آخر تک فلسطینی عام کو فراہم کی جانے والی امداد کا حجم 7 ہزار 538 ٹن سے زیادہ ہے۔
اس میں شیلٹرز، طبی اور غذائی سامان، الیکڑیکل سپلائز کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو دی جانے والی 20 ایمبولینسں، دس موبائل مردہ خانے شامل ہیں۔اس کے علاوہ 30 الیکڑک جنریٹرز اور ملبہ ہٹانے کے 500 آلات بھی بھیجے گئے تاکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔امداد میں 39 ہزار200 ریڈی ٹو ایٹ میل اور 62 لاجسٹک ٹرک شامل ہیں۔یہ اقدام غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے دوران فلسطینی شہریوں کے مصائب دور کرنے کے لیے مملکت کی جامع کوششوں کا حصہ ہے۔