سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ریاض ۔10اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نےکل 11 اپریل سے دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطا بق السعودیہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ قومی فضائی کمپنی جدہ سے دبئی، ابوظبی اور عمان کے روٹس کے لیے روزانہ خصوصی پروازیں چلائے گی۔بیان میں مسا فروں سے کہا گیا کہ’ وہ خطے کی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کا سٹیٹس چیک کرلیں۔