ریاض ۔25ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نےمسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں ایک انتہا پسند گروپ کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے بیان میں اسرائیلی حکام کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا جو امن کے قیام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور مذہبی تقدس کے احترام سے متعلق بین الاقوامی اصولوں اور اقدار کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کی سپورٹ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے کی تمام کوششوں کے حوالے سے سعوی عرب کے ٹھوس موقف کا اعادہ کیا۔