ریاض۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کے مسجد الاقصیٰ پر حملے اور پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کی قرار داد کی شدید مذمت کی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے اسلامی مقامات مقدسات کے خلاف جارحانہ کارروائیاں اور بین الاقوامی ضوابط و قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کسی طرح قابل قبول نہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کی کارروائیاں جن سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو ،مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے مناسب نہیں اور نہ ہی اس عمل سے قیام امن کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔