ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ خالد یونیورسٹی کو ’ٹائمز ہائیرایجوکیشن برائے 2025 کی رینکنگ میں قومی جامعات میں پہلے،عرب ممالک میں دوسرے اور عالمی سطح پر 50 ویں نمبر پررکھا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یونیورسٹی کے نائب صدر برائے ہائیر سٹڈیز اور سائینسی تحقیق ڈاکٹر حامد القرنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کا اعتراف ہے جس سے طلبا و تعلیمی اسٹاف کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے جسے کا مقصد دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں سعودی یونیورسٹیوں کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔
یونیورسٹی کے بین الاقوامی رینکنگ یونٹ کے نگران ڈاکٹر محمد القحطانی کا کہنا تھا ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے 4 بنیادی معیار ہوتے ہیں جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی یونیورسٹی کے معیار کا موازنہ کیا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575301