ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی عرب نےکوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے،جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ ، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔