اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب نے ہفتہ کو کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان میں سعودی حکام نے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ، دکھ کی اس گھڑی میںپاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے۔