- Advertisement -
ریاض ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلکس پر اسرائیلی فوج کے حملے، طبی اور امدادی کارکنوں اور میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی جاری خلاف ورزیوں کو مسترد کیا۔
بین الاقوامی برادری سے ان اسرائیلی جرائم کے خاتمے کے خاتمے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ طبی، امدادی اور میڈیا ورکزز کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یاد رہے غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہک کہ اسرائیل نے پیر کو فضائی حملے میں جنوبی غزہ کے مرکزی ہسپتال ناصر ہسپتال کی چوتھی منزل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں چار صحافی شامل تھے۔
- Advertisement -