21.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک بارش کا الرٹ

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک بارش کا الرٹ

- Advertisement -

ریاض۔25مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کےمطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہےکہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں ۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کریں۔شہری دفاع کا کہنا ہےکہ موسمی تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کےلئے سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھی جائے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں بھی متوقع ہے، نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں