29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کے دو جیوپارک یونیسف کے "عالمی جیوپارک نیٹ ورک" میں...

سعودی عرب کے دو جیوپارک یونیسف کے "عالمی جیوپارک نیٹ ورک” میں شامل

- Advertisement -

ریاض ۔18اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو جیوپارک یونیسکو کے عالمی جیوپارک نیٹ ورک میں شامل کر لیے گئے ہیں۔العربیہ کے مطابق یہ دو مقامات ونوں مقامات ہیں: "نارتھ ریاض جیوپارک” اور "سلمیٰ جیوپارک” ہیں۔جیوپارک کا تصور مملکت کو ایک ایسا ماڈل فراہم کرتا ہے جو قدرتی وسائل کے پائے دار انتظام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں جیولوجیکل سیاحت کو مقامی ترقی سے جوڑا جاتا ہے اور مقامی کمیونٹیز کے لیے روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ ماڈل مختلف شعبوں مثلا حکومت، نجی ادارے اور غیر منافع بخش تنظیموں، کے درمیان تعاون پر مبنی ہوتا ہے جو قومی اور عالمی سطح پر پائے دار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ہے۔

یہ اعلان یونیسکو کی طرف سے مقرر کردہ کڑے معیارات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن میں ان جیولوجیکل علاقوں کا جامع انداز میں انتظام شامل ہوتا ہے … ایسا انداز جو تحفظ، تعلیم اور پائے دار ترقی کو یکجا کرتا ہے، اور جس میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔سعودی جیوپارک انیشیٹو کے ڈائریکٹر، انجینئر حسام الترکی نے اس موقع پر کہا کہ "نارتھ ریاض جیوپارک” اور "سلمیٰ جیوپارک” کا عالمی جیوپارک نیٹ ورک میں شامل ہونا، سعودی عرب کے اپنے جیولوجیکل ورثے کے تحفظ اور پائے دار ترقی کے فروغ میں قائدانہ کردار کا عکاس ہے۔

- Advertisement -

یہ ایک اہم سنگ میل ہے جو ماحولیاتی پہلو سے سعودی اقدامات کو عالمی سطح پر استحکام اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے رجحان سے ہم آہنگ کرتا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی شعور کی عالمی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ جیوپارک مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو مملکت کے منفرد جیولوجیکل ورثے کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، اور جیولوجیکل تنوع کی اہمیت کے سائنسی اور ثقافتی سمجھ کو فروغ دیتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں