اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ اور خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کووڈ۔19 سے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ اور ولی عہد نے کورونا وبا میں مبتلا ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔