ریاض ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ 2000 سپاہیوں نے جزیرہ کدمبل سے عسیر کی طرف پیدل چلتے ہوئے قومی دن کی شاندار پریڈ کی جسے دیکھنے کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے سپاہیوں، جوانوں اور افسروں نے عسیر میں ہونے والی تاریخی پریڈ میں 90 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا۔ پریڈ میں حصہ لینے والوں میں پیادہ دستے، خصوصی دستے اور فضائیہ کے اہلکاروں سمیت 60 فوجی ٹرک، 3 ہیلی کاپٹر اور 12 جنگی طیارے بھیشامل تھے۔عسیر میں 89 ویں قومی دن کی تقریب میں میرینز کی شرکت کو خطے کے عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔