سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے ایک ہفتے میں 1058 بارودی سرنگیں صاف

93
Masam Project
Masam Project

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے تحت مارچ 2025 کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں مزید ایک ہزار 58 بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مسام خصوصی ٹیموں نے 5 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار 24 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور 34 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں تباہ کی ہیں۔

پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ’ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 84 ہزار404 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔