صنعا۔17مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے 4 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ باردودی سرنگیں صاف کر دی گئیں۔ایس پی اے کے مطابق مسام پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹراسامہ القصبی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں سے 5 اینٹی پرسنل مائنز، 515 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 25 اینٹی ٹینک مائنز اور تین دیسی ساختہ ڈیوائسز کو ہٹایا گیا ہے، ان میں تین لاکھ 23 ہزار 793 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 46 ہزار 207 اینٹی ٹینک باردودی سرنگیں، 6 ہزار 749 اینٹی پرسنل باردودی سرنگیں اور 8 ہزار 200 دیسی ساختہ ڈیوائسز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہمسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573333