22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںسعودی عرب کے مقامی شہریوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیتی مہم...

سعودی عرب کے مقامی شہریوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیتی مہم شروع

- Advertisement -

ریاض ۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مقامی شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی جانب سے مشترکہ مہم سمائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز میں منعقد ہونے والی عالمی مصنوعی ذہانت سمٹ کے تیسرے ایڈیشن میں وزیر تعلیم یوسف البنیان اور سعودی مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے مہم سمائی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد10 لاکھ سعودی مرد وخواتین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ اس شعبے میں ان کی صلاحیتوں کو مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اجاگر کیا جاسکے۔مہم کے ذریعے سعودی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے بارے میں مستقل بنیادوں پر تعلیم دی جائے گی ۔ اس ضمن میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ تعلیمی مہم میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں