سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کی میڈیا سے گفتگو

182

نائب ولی کا دورہ امریکا مثبت اورتعمیری رہا، ایران کے معاملے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کی میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن ۔ 19 جون(اے پی پی)سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا کو مثبت اورتعمیری قرار دیاہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن میں صدر براک اوباما کی جانب سے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزازمیں منعقدہ تقریب کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات مثبت اورتعمیری رہی اور اس سے دوطرفہ تعلقات پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔